the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


مشہور عراقی ریاضی دان احمد الشلابی انتقال کر گئے ۔ انہیں نہ صرف عراق پر امریکی حملے کا اہم لابسٹ قرار دیا جاتا ہے بلکہ امریکا کو ہتھیاروں سے متعلق غلط خفیہ اطلاعات فراہم کرنے کا الزام بھی انہی پر عائد کیا جاتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے مشہور سیاستدان، انتہائی پر اسرار شخصیت اور ریاضی کے پروفیسر احمد الشلابی دل کا دورہ پڑنے سے منگل کی صبح انتقال کرگئے، 71 سالہ شلابی عراقی پارلیمنٹ کی خزانہ کمیٹی کے سربراہ اور قانون سازبھی تھے۔

ملکی پارلیمان کی طرف سے ان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔احمدالشلابی نے صدام حسین کے دور میں جلاوطنی کی



زندگی اختیار کر لی تھی اور وہ صدام حسین کی مخالف ’عراقی نیشنل کانگریس‘ کے سربراہ بھی تھے۔ اسی وجہ سے وہ وائٹ ہاؤس کی پسندیدہ شخصیات میں شامل تھے کیوں کے انہوں نے امریکی حکومت کو وہ معلومات فراہم کی تھیں، جن کو اس وقت کی امریکی حکومت نے عراق پر حملے کے لیے جواز بنایا تھا۔

2003کے عراق پر زمینی حملے کے بعد وائٹ ہاؤس کی طرف سے الشلابی کی حمایت میں بھی کمی آ گئی تھی کیوں کہ وہ تمام معلومات غلط ثابت ہوئی تھیں، جنہیں دنیا کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔کیونکہ صدام حسین کے نہ تو القاعدہ سے تعلقات ثابت ہو سکے تھے اور نہ ہی عراق سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار برآمد ہوئے تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.